لاہور میں لبرٹی پولیس نے نجی ٹی وی چینل کی ٹیم کو کوریج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

لبرٹی پولیس نے رات گئے مسلم لیگ قاف کے قائد چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے محمد الہٰی کو ایک دوست سمیت گرفتار کر کے ان پرتھانے میں تشدد  کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کی ٹیم نے اس تشدد کی فوٹیج بنا لی۔ پولیس اہلکاروں نے طیش میں آ کر اس ٹیم پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں کیمرہ مین کا بازو ٹوٹ گیا۔ بعد میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر رائے حسنین طاہر کی قیادت میں صحافی لبرٹی تھانہ کے باہر پہنچ گئے اور واقعہ کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ صحافی برادری نے اعلٰی حکام سے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن