چین میں لوگوں نے اپنے پالتو کتوں کو جاذب نظربنانے کیلئے مختلف جانوروں کے رنگوں میں ڈھال دیا۔

Jun 26, 2010 | 12:34

سفیر یاؤ جنگ
چین کے دارلحکومت بیجنگ میں واقع ایک ڈاگ سنٹر نے لوگوں کی توجہ اس وقت حاصل کرلی جب وہاں موجود کتوں کو مختلف جانوروں کے رنگوں میں ڈھال کرمالکوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس ڈاگ سنٹر میں کتوں کو زیبرہ، پانڈا، شیر اوردیگر جانوروں کے طرز پر رنگ کرکے نہایت جاذب نظر بنا دیا جاتا ہے۔ ایک کتے کے پورے جسم کو رنگ کرنے پرتین سو امریکی ڈالر تک خرچہ آسکتا ہے۔ ڈاگ سنٹر کے مالک کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے پالتوں کتوں کو منفرد رکھنے اور توجہ کا مرکز بنانے کیلئے اتنی رقم خرچ کرنے پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔
مزیدخبریں