لاہورمیں قائم کی جانے والی ایشیاء کی جدید فورینسک لیبارٹری کے قیام سے عوام کوانصاف ملنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے تفتیشی نظام میں بھی نمایاں تبدیلی آئے گی۔ وزیراعلٰی پنجاب محمد شہبازشریف

Jun 26, 2010 | 13:56

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں فورینسک سائنسزاورتفتیشی نظام کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو اعشاریہ پانچ بلین روپے سے تعمیر کئی جانے والی جدید فورینسک لیبارٹری رواں سال اکتوبرمیں کام شروع کر دے گی۔ یہ لیبارٹری مظلوم عوام کو انصاف فراہم کرنے اورجرائم پیشہ افراد کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گھیرا تنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اورملک دشمن عناصر دہشتگردی اورانتہاپسندی کی طاقت کو استعمال کر کے ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ایسے وقت میں ہمیں متحد ہوکرشرپسند عناصر کومنہ توڑجواب دینا ہو گا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے آئی جی پنجاب پولیس طارق سلیم ڈوگرسمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
مزیدخبریں