آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کے دوران لاہور،ناروال اور میرپورسمیت مختلف شہروں میںسیاسی جماعتوں کےکارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

Jun 26, 2011 | 04:05

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے سینتیس کی نشست پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے جس کی وجہ سے مختلف پولنگ بوتھز پردونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔ رحمانیہ ہائی سکول قلعہ لچھمن سنگھ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو پولنگ بوتھ کے اندر جانے روک دیا گیا جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے کارکنوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ دوسری جانب چشتیاں ہائی سکول کرشن نگر میں بھی دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے اورشدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ نون تاجر ونگ کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ ان کے اور ان کے اہلہ خانہ کے ووٹ پہلے ہی ڈال دیے گئے تھے۔ گلبرگ میں ہوم اکنامکس کالج کے خواتین کے پولنگ بوتھ پر خواتین کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوئی۔ ادھر میر پور میں کھوئی رٹہ اور برنالہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کی وجہ سے پولنگ کچھ دیر تک معطل رہی۔ سنگری مارا میں ووٹر لسٹوں میں غلطیاں ہونے کی وجہ سے دو پولنگ بوتھ بند کردیئے گئے۔
جلال پو ربھٹیاں ، گڑھی شریف اور نارووال کے پولنگ سٹیشنز پربھی ہوائی فائرنگ اور کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔
مزیدخبریں