وینیزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی صحت سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ شاویز کیوبا میں ایک ہسپتال کےانتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔۔چھپن سالہ ہوگو شاویز کو پیٹ کے نچلے حصے میں پس پڑ جانے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سرکاری طور پر کہا جا رہا ہے کہ ہوگو شاویز تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم آزاد ذرائع نےسرکاری دعوؤں کی تردید کی ہے۔