تحریک انصاف نے ملتان سے ”حکومت ہٹاﺅ ملک بچاﺅ“ تحریک کا آغاز کر دیا

ملتان + لاہور( مانےٹرنگ ڈےسک+ نامہ نگاران) پاکستان تحریک انصاف نے ملتان سے ”حکومت ہٹاﺅ ملک بچاﺅ“ احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا، اس موقع پر ملتان سپورٹس گرا¶نڈ میں دھرنا دیا گیا جلسہ گاہ مےں ہزاروں شرکا حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگاتے رہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا لاہور سے ملتان جاتے ہوئے جگہ جگہ شاندار استقبال کےا گےا۔خانےوال سے نےوز رپورٹر کےمطابق عمران خان کے ہمراہ جمےعت اہلحدےث کے قائد علامہ ابتسام الہی ظہےر بھی تھے۔درےں اثناءعمران خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے تاریخ میں بڑی کرپشن کی، عوام پر ڈرون حملوں کی اجازت دی، پےپلز پارٹی اور مسلم لےگ (ن) نورا کشتی کی ماہر ہیں، آئندہ حکومت تحرےک انصاف کی ہو گی، وفاق اور پنجاب کے حکمرانوں کا دور ختم ہو گےا، حکومت نے حالےہ تےن برسوں مےں 60 سال کے برابر قرض لئے، ملک مےں احتساب کے بغےر کرپشن ختم نہیں ہو گی، دہشت گردی کی جنگ لڑتے ہوئے ملک دےوالےہ ہو رہا ہے، مےں نے کہا تھا مجھے مذاکرات کی اجازت دی جائے مےں اپنے لوگوں سے مذاکرات کے لئے تےار ہوں۔ وہ ملتان مےں جلسہ سمےت مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب، لاہور سے روانگی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ عمران خان نے مزےدکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہی تو ملک کی سلامتی کو خطرہ ہے، جنگ دہشت گردی ختم کرنے کا حل نہیں اس کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔ ہماری جماعت ملک مےں انصاف کا انقلاب لانے والی ہے۔ زرداری کی موجودگی میں شفاف انتخابات کی توقع نہیں، سپریم کورٹ سے اپنی نگرانی میں الیکشن کرانے کی درخواست کریں گے۔ مہنگائی‘ بےروزگاری اور توانائی بحران نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مفاد پرست حکمرانوں سے جان چھڑانا پڑے گی‘ اس لئے عوام حکومت ہٹا¶ پاکستان بچا¶ تحریک میں شامل ہو کر تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کریں۔ادھر مظفر گڑھ سے پاکستان ڈےموکرےٹک پارٹی کے سربراہ نوابزادہ منصور احمد کی قےادت مےں جلوس تحرےک انصاف کے دھرنے مےں شرکت کے لئے روانہ ہوا۔ اس موقع پر نوابزادہ منصور نے کہا کہ جہاں جمہورےت کی بات ہوگی وہاں ضرور شرکت کرےنگے،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو اندھےروں مےں دھکےل دےا۔عوام بحرانوں سے نجات کے لئے مےدان مےں آکر اپنا کردار ادا کرےں۔
تحریک انصاف / تحریک آغاز

ای پیپر دی نیشن