سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نااہلی کے بعد کیے جانے والے اقدامات کوقانونی تحفظ دینے کے لیے جاری صدراتی آرڈینینس کوسپریم کورٹ میں چلینج کردیا گیا

Jun 26, 2012 | 18:44

سفیر یاؤ جنگ
صدراتی آرڈ ینینس کے خلاف آئینی درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائرکی گئی جس میں سیکرٹری وزارت قانون کوفریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ صدرآصف علی زرداری نے آرڈینینس جاری کرکے آئینی خلاف ورزی کی ہے، صدرمملکت نے نہ صرف پارلیمنٹ کے قانون سازی کے حق بلکہ سپریم کورٹ کے حق سماعت کوبھی سلب کیا ہے۔ درخواست گزارنے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ صدراتی آرڈینینس کا فیصلہ آنے تک بھٹوریفرنس کی سماعت بھی موخرکی جائے۔
مزیدخبریں