ن ليگ پٹيشنز کی سياست کررہی ہے اور اس کے ذریعے پيپلز پارٹی کوہٹانا چاہتی ہے۔ مشير داخلہ رحمان ملک

سپريم کورٹ کے باہر ميڈيا سے گفتگو ميں مشير داخلہ رحمان ملک نے کہاکہ ملک ميں پٹيشن کی سياست نہيں ہونی چاہيے، ن ليگ پيٹشنز کی سياست سے باہر آجائے. ان کا کہنا تھا کہ پيپلزپارٹی کے خلاف پٹيشنز رائے ونڈ ميں تيار کی جاتی ہيں۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سب سے طاقتورآدمی ہیں اور پٹیشنز کے پیچھے ان کا ہی ہاتھ ہے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ خيبر پختونخوا ميں جو کچھ ہور ہاہےاس میں کالعدم تحريک طالبان ملوث ہے۔کالعدم تحريک طالبان ملک کے بڑے شہروں ميں موجود ہے.اس سے قبل چيف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی ميں تين رکنی بینچ نےا سٹیل ملز کرپشن کیس میں رحمان ملک کے خلاف توہين عدالت نوٹس کی سماعت کی۔ چيف جسٹس نے انہيں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جب ايک معاملہ کی انکوائری چل رہی تھی تو پھر تحقيقات کیلئے نئی ٹيم کيوں تشکیل دی گئی؟ پہلی تحقيقاتی کميٹی عدالتی حکم پر بنی آپ نے اس میں تبديلی کرکے مداخلت کی ہے۔ رحمان ملک نے کہاکہ وہ تحريری گزارشات پيش کرنا چاہتے ہيں۔ عدالت نے انہيں دستاویز کورٹ آفس ميں جمع کرانے کی ہدايت کرتے ہوئے مزيد سماعت تئیس جولائی تک ملتوی کردی.

ای پیپر دی نیشن