ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ترکی نے امدادی کارروائی کے لیے گئے طیارے پر بھی فائرنگ کی ہے۔ ایک اور غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی شام کو بجلی کی فراہمی بند کرنے پر غور کررہا ہے۔ ترکی نے نیٹو اجلاس بلانے کی درخواست دینے کے بعد اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو متنبہ کیا ہے کہ شام کا ترک طیارے کو مار گرانا علاقائی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔ ادھرترکی کی درخواست پرنیٹوکا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے تاہم ترکی کے نائب وزیرِ اعظم کاکہنا ہے کہ وہ مسئلے کا عسکری حل نہیں چاہتے۔ دوسری جانب شام کا کہنا ہے کہ ترک طیارے کو شامی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا ہے۔