بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کا غصہ اپنے عروج پر ہےجبکہ مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پنجاب کی تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے جہاں صنعتوں کا پہیہ جام کررکھا ہے وہیں عام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ عذاب سے تنگ عوام سراپا احتجاج ہیں۔ بجلی کی طویل بندش اور پانی کی قلت کے خلاف لاہور کے علاقے بتی چوک میں بھی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مشتعل مظاہرین نے وفاقی حکومت کو صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ٹائرنذرآتش کرکے اپنے دل کا غبار نکالا۔
عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وعدوں کے باجود صورتحال میں بہتری نہیں آئی جبکہ بحران ورثے میں ملنے کی گردان بھی ان کی چڑ بن چکی ہے، آئینی مدت پوری کرنے کے قریب حکومت خود جائزہ لے کہ اس نے عوام کو کون سا ریلیف فراہم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن