کراچی (نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی 12 اکتوبر 99ءسے ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق پارلیمنٹ کے فیصلے کی حمایت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے چوہدری نثار کی دھمکیاں پیار سے برداشت کرینگے۔ سندھ میں گورنر راج سمیت کوئی بھی غیر آئینی اقدام قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے کبھی بھی سولو فلائیٹ کی بات نہیں کی آئین میں ترامیم بھی ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے ہوئیں ایم کیو ایم کے ساتھ افہام و تفہیم سے چلیں گے۔ یہ ایم کیو ایم پر ہے کہ وہ ریفرنڈم کے نتائج سے کب آگاہ کرتی ہے۔