اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد سے متاثرہ افراد کی حمایت کا دن آج منایا جائےگا جس کا مقصد عوام کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ انسان پر تشدد قابل قبول ہی نہیں بلکہ یہ ایک جرم بھی ہے۔ رواں سال 2013ءکی اس مہم کا مرکزی عنوان ”بحالی کا حق“ ہے اور یہ دن ہر ایک کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ متحدہوکر انسانی تشدد کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔