برازیلیا (این این آئی) برازیل کی صدر ڈیلما روزیف نے ملک میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کےلئے ریفرنڈم کے ذریعے سیاسی اصلاحات لانے کی تجویز پیش کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر نے ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے صدر نے ریاستی گورنروں اور میئرز کے ساتھ اجلاس سے پہلے مظاہرین کے ایک گروپ کے رہنماﺅں سے بھی ملاقات کی ہے۔