لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور اور سیالکوٹ کی ٹیموں نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر تیسری پی ایچ ایف انٹر اکیڈمی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایبٹ آباد میں جاری چیمپئن شپ کے دونوں سیمی فائنل گذشتہ روز کھیلے گئے۔ پہلا سیمی فائنل لاہور اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور کی ٹیم نے ایک کے مقابلے دو گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا سیمی فائنل سیالکوٹ اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سیالکوٹ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ چیمپئن شپ کا فائنل آج لاہور اور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے پشاور اور فیصل آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔