دبئی (نوائے وقت رپورٹ) یو ایس ایڈ نے ”پاکستان پرائیویٹ انویسٹمنٹ اِنی شیٹو“ کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق منصوبے کے تحت دو نئے پرائیویٹ ایکویٹی فنڈز قائم ہونگے۔ ایراج گروپ اور جے ایس پرائیویٹ ایکویٹی مینجمنٹ کا اشتراک بھی ہوگا۔ نئے ایکویٹی فنڈز کے تحت سمال اینڈ میڈیم بزنس پر توجہ دی جائیگی۔ یو ایس ایڈ دونوں فنڈز کیلئے چار کروڑ 80 لاکھ ڈالرز دے گا۔ ایراج گروپ اور جے ایس بھی کم از کم اتنی یا اس سے زیادہ رقم دینگے۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایکویٹی فنڈز قائم کئے جائیں گے۔