ایاز صادق اور ایرانی سفیر میں خوش گپیاں‘میں نے منگنی کی انگوٹھی ایران سے خریدی :سپیکر

 اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق اور ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کے درمیان ایک ملاقات میں خوش گپیاں کرتے رہے۔ دونوں اعلیٰ شخصیات کی منگل کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں پاکستان اور ایران کو درپیش مسائل کے بارے میں کوئی سنجیدہ بات نہ ہوسکی بلکہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش گپیوں کے ساتھ مصروف رہے۔ باخبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ عام طور پر ایسی ملاقاتوں میں اہم مسائل پر گفتگو ہوتی ہے اور سفارتی سطح پر جو معاملات حل طلب ہوتے ہیں ان کو حل کرنے کے لیے اپنے اپنے ممالک کے موقف بارے رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن مذکورہ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی سفیر علی رضا کو یہ بتا کر حیران کردیا کہ انہوں نے اپنی منگنی کی انگوٹھی ایران سے خریدی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...