اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) احمد رضا قصوری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ نہیں چلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں۔ پورے اعتماد سے کہتاں ہوں کہ یہ مقدمہ نہیں چلے گا کیونکہ مقدمہ پاکستان کو کمزور کرے گا اور ملکی اداروں میں کھچاﺅ، ٹکراﺅ اور انہیں کمزور کرے گا۔