اسد رﺅف‘ بلی باﺅڈن آئی سی سی ایلیٹ پینل سے ڈراپ‘ رچرڈ الینگورتھ پال ریفل شامل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے سالانہ امپائر رویو میں پاکستان کے اسد ر¶ف اور نیوزی لینڈ کے بلی با¶ڈن کو آئی سی سی ایلیٹ پینل سے ڈراپ کرکے انکی جگہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے امپائروں کو شامل کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین آئی سی سی امپائر سلیکشن پینل جیف اریڈک کے مطابق سالانہ رویو میں ایلیٹ پینل میں شامل 12 امپائرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کی روشنی میں فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور آسٹریلیا کے پال ریفل کی کارکردگی کا مدنظر رکھ کر انہیں 2013-14ءکے کنٹریکٹ کی آفر کی گئی ہے تاہم یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ اسد روف اور بلی بورڈن کی ایک لمبے عرصہ تک آئی سی سی کے لئے اچھی خدمات میسر رہی ہیں۔ اسد ر¶ف 2005ءمیں آئی سی سی پینل میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے 48 ٹیسٹ، 98 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کے علاوہ 23 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں خدمات انجام دے رکھی ہیں جبکہ بلی بورڈن گذشتہ 13 سال سے خدمات انجام دے رہے تھے جس میں انہوں نے 75 ٹیسٹ، 181 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 19 ٹی ٹونٹی میچز میں خدمات انجام دے رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...