لاہور (سپورٹس رپورٹر) دیگر کھیلوں کی طرح ٹیبل ٹینس میں گراس روٹ لیول پر نئے ٹیلینٹ کو سامنے لانے کے لئے کنیئرڈ کالج سپورٹس ڈےپارٹمنٹ کے زےراہتمام ٹیبل ٹینس سمرکیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کھلاڑی سمرکیمپ میں صبح گیارہ سے تین بجے تک ٹیبل ٹینس کے کھیل کی تکنیک سیکھ رہی ہیں۔ کامن روم میں شروع ہونیوالے ٹیبل ٹینس کے سمر کیمپ میں دس کھلاڑیوں کو کوچ عرفان اللہ خان نے شاٹ سلیکشن کو بہتر کرنے کیلئے خصوصی مشقیں کرائیں جس میں کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارم کیا جبکہ تیز کھیلنے کیلئے بھی خصوصی سیشن کیا گیا۔ ٹیبل ٹینس سمر کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے میعار کو بہتر بنانے کے لئے جم اور فزیکل ٹریننگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
کنیئرڈ کالج میں ٹیبل ٹینس سمر کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا
Jun 26, 2013