لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فےڈرےشن کے سےکرٹری اقبال حسےن نے کہا ہے کہ متوازی باکسنگ فیڈریشن کی تشکیل غیرقانونی ہے مخالفین انتخابات مےں شکست کو تسلیم کرنے کی بجائے سازشیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر دودا بھٹو کی قیادت میں فیڈریشن نے باکسنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ قومی باکسنگ ٹیم بیرون ممالک میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کرے لیکن چند افراد فیڈریشن کے کام میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متوازی فےڈرےشن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن آئبا بھی تسلیم نہیں کرتی ہے۔ اقبال حسین نے کہا ایک مخصوص ادارہ کے کچھ افسران اپنی ذاتی مفادات کے حصول کے لئے نہ صرف باکسنگ بلکہ پورے پاکستان کی کھیلوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور ملک میں سپورٹس کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔