اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا پہلا اجلاس جمعرات کو منعقد ہو گا جس میں ملک کی اقتصادی صورتحال پر غور کے علاوہ کئی منصوبے ای سی سی کی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود ای سی سی کو آئی ایم ایف سے ہو نے والے مذاکرات بارے اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی اور وزیر مملکت برائے تجارت اور مذکورہ محکموں کے سیکرٹری شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اسلام آباد میں 19 جون سے موجود آئی ایم ایف کے وفد سے اب تک کی بات چیت سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے اور پیش رفت سے آگاہ کریں گے، نیز ای سی سی میں نئی حکومت کی مجوزہ توانائی پالیسی پر بھی غور کیاجائے گا اور رواں مالی سال کے ٹیکس ریونیو ہدف سمیت دیگر اہداف کے حوالے سے بھی رپورٹ ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔