پاکستان کے فوجداری نظام عدل میں انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے: تنویر جہاں

لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈیمو کریٹک کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تنویر جہاں نے کہا ہے کہ پاکستان کے فوجداری نظام عدل میں انقلابی اصلاحات اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پرلاہور پریس کلب میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر عابد ساقی، نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس کے ایگزیکٹو سیکرٹری پیٹرجیکب، وجاہت مسعود ایڈووکیٹ، رابعہ چوہدری اور مریم عارف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن