لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفٰی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شہلا اویس زنجانی نے کہا ہے کہ عشق رسول کے بغیر ایمان کی تکمیل ممکن نہیں اور عشق رسول کا تقاضا اتباع رسول ہے۔ ہماری نجات آپ کی سنت پر عمل میں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بندگی اتباع رسول اور محبت رسول کے ساتھ لازم و ملزوم ہے۔ شب برات کے سلسلہ میں ا جلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دنیا سے کفرو جہالت کے اندھیرے نبی کریم کی بدولت دور ہوئے۔ دین مبین کی خاطر جس قدر قربانیاں آپ نے دیں وہ تاریخ کی روشن مثال ہے۔ آپ کی سیرت حق بات پر استقامت کا درس دیتی ہے۔ حضور کریم کی ذات مبارکہ سے جو بھی منسلک ہوا اللہ تعالیٰ نے اسے دنیا اور آخرت کی کامیابیاں عطا کیں۔ ہمارے لئے آپ کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔