جمعہ کے خطبات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پچھلے 5 سال سے جمعہ کے خطبات کے دوران لوڈشیڈنگ معمول کے مطابق جاری ہے جس سے شدید گرمی میں خطباءحضرات اور نمازیوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وضو کیلئے پانی کی بھی شدید قلت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ جمعہ کے روز لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...