بجٹ میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے: حمیدہ وحید الدین

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیرترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ حکومت کے ویژن کے مطابق ہر شعبے میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی تاکہ ان کی معاشی و سماجی حیثیت مستحکم ہوسکے۔وہ ماڈل ٹاﺅن اور گلشن راوی لاہور میں ورکنگ ویمن ہاسٹلزکے دورے کے موقع پر خواتین سے گفتگو کررہی تھیں۔ صوبائی وزیرکوہاسٹلز میں مقیم ملازمت پیشہ خواتین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق سے مکمل آگاہی حاصل ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور این جی اوز کے تعاون سے تمام اضلاع میں ہر سطح پر آگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...