لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پی پی161سے ممکنہ امیدوار سعادت انیس بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے سیاسی تجربے کی بنیاد پر سبھی پارٹیوں کو قومی ایشوز پر متفق و متحد کرنے اور ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پرویز مشرف کے ٹرائل سے جمہوریت کیخلاف مہم جوئی کا راستہ بند ہو جائے گا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف ذاتی حیثیت میں سیاسی انتقام کیخلاف ہیں مگران کے پاس جمہوریت کو تارتار کرنیوالے کیلئے معافی نہیں ہے۔
آمر پرویز مشرف کے ٹرائل سے جمہوریت کیخلاف مہم جوئی کا راستہ بند ہو جائے گا: سعاد ت انیس بھٹی
Jun 26, 2013