معیاری تعلیم کی بدولت ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے: رسول بخش بہرام

لاہور (پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام نے کہا کہ جن ممالک نے معیاری تعلیم کو اوڑھنا بچھونا بنایا آج وہ اقوام عالم پر راج کر رہی ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان میں بھی معیاری تعلیم کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی میدان میں ریسرچ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے اور حکومت کو اس شعبہ پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ اوپن یونیورسٹی طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...