مشرف کےخلاف جو بھی کارروائی ہوگی آئین کےتحت ہوگی. شہباز شریف

لاہور میں پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،مشرف کیس کا تعلق بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے واقعہ سے نہیں بلکہ ججز کیسز سے ہے، مشرف کےخلاف جو بھی کاروائی ہوگی آئین کےتحت ہوگی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بات کرتے کہا کہ وہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلیے بھرپور کوشش کررہے ہیں اورمستقبل قریب میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرلیں گے،ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سےہی ملک کا مستقبل تابناک ہوگا.

ای پیپر دی نیشن