دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان میں سونا تیئس سو روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار پانچ سو روپے فی تولہ ہوگیا.

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت اٹھاون ڈالر کمی کے بعد بارہ سو پچیس ڈالر ہو گئی ہے جس کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا اور قیمت انچاس ہزار آٹھ سو سے کم ہو کر سنتالیس ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت انیس سو اکہتر روپے کمی کے بعد چالیس ہزار چار سو چودہ روپے ہوگئی ۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دوہزار گیارہ میں انیس سو ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد اب تک قیمت میں چھتیس فیصد کمی ہوئی ہے.

ای پیپر دی نیشن