فاسٹ باؤلرمحمد آصف کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں نے ان سے اسلحہ کے زور پر رقم اور پاسپورٹ چھینا،، پولیس کا موقف ہےکہ آصف کا جھگڑا ہوٹل کا بل نہ دینے پرہوامعاملےکو ڈکیتی قراردینا ڈرامہ ہے.

Jun 26, 2013 | 20:55

کرکٹر محمد آصف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوست کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انھیں روک کر بانوے ہزار روپے نقدی، پاسپورٹ اورگھڑی چھین لی جبکہ گاڑی کا شیشہ بھی توڑدیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ صہیب نامی ایک ڈاکو کو پہچانتے ہیں جبکہ دیگر چار افراد کو نہیں جانتے، انہوں نے کہا کہ وکیل کے ذریعے تھانے میں درخواست دی ہے جس پر سی سی پی او لاہور نے انھیں انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے، محمد آصف نے کہا کہ انہیں صہیب نامی شخص سے جان کا خطرہ ہے حکومت تحفظ فراہم کرے.
دوسری جانب پولیس نےفاسٹ باؤلرکی طرف سے دائر کی جانے والی ڈکیتی کی درخواست کو ڈرامہ قرار دے دیا ہے جس سے یہ واردات متنازعہ ہو گئی ہے، پولیس کا موقف ہے کہ صہیب نامی شخص کی جانب سے ملنے والی درخواست کے مطابق آصف شراب کے نشے میں تھا اورہوٹل کا بل نہ دینے پرتلخ کلامی ہوئی.

مزیدخبریں