مقبوضہ کشمیر: سوپور میں 2 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال ، مظاہرے، کرفیو نافذ

سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر کے علاقے  سوپور  میں بھارتی  فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی شہادت کیخلاف وادی بھر میں دوسرے روز بھی  ہڑتال رہی۔ جس  کے باعث نظام زندگی مفلوج رہا، ہڑتال کے دوران کئی مقامات نوجوانوں اور قابض فورسزکے مابین جھڑہیں ہوئیں جبکہ ممکنہ پرتشدد احتجاج کے پیش نظر سوپور میں کرفیو نافذ  کر دیا گیا۔   نوجوانوں پر شدید لاٹھی چارج کیا۔ نوجوانوں نے قابض فورسز کی گاڑیو ں پر پتھرائو کیا جس کے دوران کئی گا ڑیو ں کے شیشے چکنا چور ہو گئے۔ چھڑپیں ہوئیں جس دوران 3فورسز کے اہلکاروں سمیت 7افراد  زخمی ہوئے ۔پولیس نے مرچی گیس کا بھی  استعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن