کراچی (لیڈی رپورٹر) دنیا کے سائوتھ افریقہ کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی بھی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انسانی حقوق کے معاملے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سائوتھ افریقہ کے دورے کے موقع پر قوم کی بیٹی عافیہ کی حراست اور بنیادی انسانی حقوق کے معاملے کو مختلف فورم پر اجاگر کیا ،دورے کے دوران انہیں باضابطہ طور پرسائوتھ افریقی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جیکب زوما کا خطاب سننے کیلئے مدعو بھی کیا گیا۔ انہوں نے مختلف قانون سازاراکین سمیت سائوتھ افریقی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سولومم لاچیسا سینولی(Mr. Solomom Lachesa Tsenoli) سے ملاقاتیں کی اورڈاکٹر عافیہ کی حراست کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔سائوتھ افریقی ڈپٹی اسپیکر نے عافیہ کے معاملے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہر مرحلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔