سری لنکا میں جنگی جرائم کی تحقیقات عاصمہ جہانگیر اقوام متحدہ کی معاونت کرینگی

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) تین معروف ماہرین نے سری لنکا میں ہونے والی لڑائی کے آخری مراحل کے دوران انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تحقیقات کے دوران معاونت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ان شخصیات میں نوبل امن یافتہ سابقہ فنش صدر مارتی احتساری، سابق گورنر اور نیوزی لینڈ کی ہائی کورٹ کے جج سلویا کارٹ رائٹ اور پاکستان کی ہیومن رائٹس کمیشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر شامل ہیں۔ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نیوی بِلے نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ان تین شخصیات نے معاونت کے لئے رضامندی ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...