اسلام آباد مےں بلدےاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ شروع

اسلام آباد (صباح نےوز) اسلام آباد مےں بلدےاتی انتخابات کے حوالہ سے امےدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ شروع ہو گےا۔ کاغذات دو روز وصول کئے جائےں گے۔ گزشتہ روز الےکشن کمشن نے وفاقی دارالحکومت مےں بلدےاتی انتخابات کے حوالہ سے الےکشن شےڈول کا اعلان کےا تھا۔ اسلام آباد کے لےے کل 79 ےونےن کونسلےں بنائی گئی ہےں ۔ کل 6 لاکھ 20 ہزار ووٹرز انتخابات مےں حق رائے دہی استعمال کرےں گے۔26 اسسٹنٹ رےٹرننگ افسران کا تقرر کےا گےا ہے جبکہ 13 رےٹرننگ افسران اور اےک ڈسٹرکٹ رےٹرننگ افسر مقرر کےا گےا ہے۔ امےدواروں پر اعتراضات 28 جون کو داخل کروائے جاسکےں گے، 29 اور 30 جون کو اعتراضات پر الےکشن ٹربےونل فےصلہ کرےں گے جبکہ 6 جولائی کو امےدواروں کی حتمی فہرستےں آوےزاں کی جائےں گی، پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک 13 رےٹرننگ افسران کے دفاتر مےں آج (جمعہ) تک جمع کروائے جا سکےں گے۔ اسلام آباد سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دن اسلام آباد میں پنجاب پولیس تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق فیصلہ الیکشن کمشن کی شفافیت اور پنجاب حکومت پر الزامات لگنے سے بچنے کیلئے کیا گی۔ 25 جولائی کو اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات پر آزاد کشمیر پولیس وفاقی پولیس کی معاونت کرے گی امن و امان کیلئے رینجرز بھی معاون ہوگی۔ 79 یونین کونسلوں میں 800 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بلاتفریق مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اسلام آباد/ کاغذات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...