نیلم جہلم منصوبے میں تاخیر:لاگت میں 50 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد (فواد یوسفزئی/نیشن رپورٹ) سرکاری ذرائع کے مطابق نیلم جہلم منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے اس منصوبے کی لاگت میں 50 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ سرکاری ذراع نے ”دی نیشن“ کو بتایا منصوبہ مشکل سے متوقع لاگت274 ارب روپے میں مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور اس کی لاگت 414 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ تاخیر اور دیگر عوامل نے اس منصوبے کی لاگت بڑھا دی ہے اور حکام اس کی لاگت پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ 2012 میں اس منصوبے کی لاگت کا اندازہ 274 ارب لگایا گیا تھا تاہم روپے کی قیمت میں کمی، درآمدی مشینری پر لگنے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز، بورنگ کے لئے جدید مشینری کی خریداری اور دیگر عوامل کی وجہ سے اس منصوبے کی لاگت بڑھ گئی ہے۔ مثال کے طور پر منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے 2013 میں ٹنل بورنگ کی مشینری 12 ارب روپے میں خریدی گئی۔ اسی طرح انتظامیہ نے اپنے ابتدائی اندازوں میں مشینری کی درآمد پر عائد ہونے والے ٹیکسوں کو شامل نہیں کیا۔ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ مظفر آباد میں واقع ہے۔
نیلم جہلم پراجیکٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...