اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن‘ حکومت کیلئے سینٹ سے بل منظور کرانا مشکل ہو گا

Jun 26, 2015

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کو سینٹ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرانے کا بل موجودہ شکل میں منظور کرانا مشکل ہے اس سلسلے میں ابھی تک حکومت نے ”ہوم ورک“ مکمل نہیں کیا۔ پارلیمنٹ سے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں قانون کی منظوری کے بغیر ہی الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے۔ سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ نے غیر جماعتی انتخابات کے قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو مسترد کر دیا ہے اگر سینیٹ نے حکومت کے بل کو موجودہ شکل میں مسترد کر دیا تو قانونی بحران پیدا ہو جائے گا۔ قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل 15 جولائی سے قبل سینیٹ سے منظور نہ ہوا تو ”لیپس“ ہو جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی منت سماجت کر کے بلدیاتی بل منظور کروانے کی کوشش کرے گی۔
حکومت مشکل

مزیدخبریں