راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق ایان علی پر ایک کروڑ 88 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ایان علی کو انکم ٹیکس نوٹس جاری کر دیا۔ ایان علی سے 5 کروڑ 61 لاکھ روپے برآمد ہوئے تھے۔ انکم ٹیکس نوٹس اڈیالہ جیل کے پتے پر جاری کیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے نوٹس وصول کیا۔ ایان علی 5 لاکھ ڈالر کے ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہیں۔
نوٹس