پلاٹوں کی تقسیم، نواز شریف کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے ریکارڈ طلب کر لیا

Jun 26, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے نواز شریف کی بطور وزیراعلی پنجاب پلاٹوں کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر ایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا 1988 میں نواز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب گارڈن ٹا¶ن میں قوانین کے خلاف من پسند افراد میں پلاٹ تقسیم کیے اور کئی گنا کم قیمت پر پلاٹ الاٹ کیے گئے۔ عدالت تمام ریکارڈ طلب کر ے اور قانون کی خلاف ورزی پر الاٹمنٹ منسوخ کی جائے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پوری سکیم کا ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے تاہم اس کے لیے مزید مہلت دی جائے۔اینٹی کرپشن کی طرف سے گزشتہ روز بھی جواب داخل نہیں کیا گیا جبکہ انکوائری فائل کے بارے میں موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ فائل نہیں مل رہی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دنیا بھر میں ترقی یافتہ قومیں صدیوں تک اپنا ریکارڈ محفوظ کر لیتی ہیں۔ مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اتنی اہم انکوائری کا ریکارڈ کیسے غائب ہوا؟ بظاہر سرکاری محکموں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔
نواز شریف/ درخواست

مزیدخبریں