سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم 20 غیر ملکی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم 20 غیر ملکی باشندوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران اسلام قبول کرلیا۔ان نومسلموں میں اکثریت کا تعلق فلپائن سے ہے اور یہ سب لوگ سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی ہسپتال میں ملازم ہیں۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان غیر ملکیوں نے ریاض میں واقع مسجد کے امام شیخ ترکی کیلائیوی کے ہاتھ پر نماز تراویح کے بعد اسلام قبول کیا۔ اس موقع پر شیخ ترکی کیلائیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ نو مسلم اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اسلام سادہ اور صحیح دین ہے اور دنیا بھر میں اس کو بدنام کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسلام قبول

ای پیپر دی نیشن