لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحاد امت کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر پچاس سے زائد مفتیان اہل سنت نے اپنے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں تاجروں سے اپیل کی کہ وہ رمضان چیزوں کی قیمتیں کم کر دیں اور مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے ذریعے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں ، شرعی اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج جمعہ26جون کو ناجائز منافع خوری کے موضوع پر خطبات جمعہ دئیے جائیں گے، مفتیان اہل سنت میں علامہ محمد راغب حسین نعیمی ،مفتی محمدخان قادری اور دیگر علماء شامل ہیں۔
دکاندار قیمتیں کم کردیں، تنظیم اتحاد امت کے 50مفتیوں کی اپیل
Jun 26, 2015