ملک بھر سے پوزیشن ہولڈرطلبہ کا یونیورسٹی آف مانچسٹر کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پروگرام کے تحت پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کا وفد یونیورسٹی آف مانچسٹر پہنچ گیا-پاکستانی وفد کے طلبہ نے یونیورسٹی آف مانچسٹر کے مختلف شعبہ جات کے دورے کئے-اس موقع پر یونیورسٹی آف مانچسٹر میںزیرتعلیم پاکستانی طلبہ نے پوزیشن ہولڈرطلبہ کے وفد کو اپنے تجربات و مشاہدات سے آگاہ کیا-مانچسٹر انٹرنیشنل ریلیشن آفس کے نمائندے ڈاکٹر ایلیسن ریڈوارڈ نے پاکستانی وفدکویونیورسٹی آف مانچسٹر کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ وزیراعلی کا پوزیشن ہولڈرطلبہ کو یورپ کے مطالعاتی دورے پر بھجوانا قابل تقلیدعمل ہے -وزیراعلی محمد شہباز شریف کا تعلیمی ویژن قابل تحسین ہے -ملتان سے مدرسہ جامعہ العلوم کے طالب علم اورمیٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ محمدعبدالرحمن نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے مانچسٹر انٹرنیشنل آفس کے نمائندے ایلیسن ریڈوارڈ کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...