لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا خواب دیکھنے والے بری طرح ناکام ہوچکے ، انقلاب اور تبدیلی لانے والوں کے دعوؤں کی حقیقت خیبرپی کے میںکھل کر سامنے آگئی ، انہوں نے محمودالرشیدکے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپی کے حکومت 2سال میں اپنے صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کا کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کرسکی، محمودالرشید ہر معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کرنا چھوڑ دیں،انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔