اسلام آباد (شفقت علی؍ دی نیشن رپورٹ) سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کی سرکردگی میں ’’سفارتی کور‘‘ سے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے بیک چینلز استعمال کرے کیونکہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پاکستان امریکہ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ان دونوں اہم سفارتکاروں کے ذمے یہ کام سونپا گیا ہے کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو معمول پر لائیں۔ وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق امریکہ اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکارورں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ سے اعتماد سازی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی مہارت استعمال کریں ان کے مطابق پاکستان کے چین کے ساتھ ان تعلقات پر امریکہ زیادہ خوش نظر نہیں آتا روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر بھی اسے تشویش ہے۔ وزیراعظم کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں سینئر سفارتکار دونوں ممالک کے درمیان حائل ہونے والے خلیج دور کرنے کی کوشش کرینگے بھارت اور امریکہ کے بڑھتے ہوئے تعلقات نے پاکستان کو مجبور کیا ہے کہ وہ امریکہ کو یہ یاد دلائے کہ اس کے بھی علاقے میں مضبوط اتحادی موجود ہیں۔