نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ چھیاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

Jun 26, 2015 | 20:32

خصوصی نامہ نگار

سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا میں دائر کی گئی پٹیشن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ماہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ نیپرا اتھارٹی نے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج کی صارفین سے وصول کرنے کی اجازت کے بعد نرخوں میں ایک روپیہ چھیاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ نرخوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا جس کا ریلیف صارفین کو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں