پنجگور (نوائے وقت رپورٹ) پنجگور میں ناک کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی الٹ گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار 12 اہلکار زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چار اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ اہلکاروں کی گاڑی خضدار سے پنجگور جا رہی تھی۔
پنجگور : بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی الٹ گئی، 12 اہلکار زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
Jun 26, 2016