گوجرانوالہ: چوری سے منع کرنے پر چھری کے وار کرکے ماموں کو قتل کردیا

Jun 26, 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چوری سے منع کرنیوالے ماموں کو بھانجے نے چھری سے وار کرکے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ شاہاں میں ریاست کا اپنے بھانجے دلاور کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، اس دوران طیش میں آنیوالے ملزم دلاور نے چھریوں کے وار کر کے ماموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،اور خود موقعہ سے فرار ہو گیا۔ مقتول چار بچوں کا باپ ہے۔ کینٹ پو لیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے یاسین نے درخواست دیکر موقف اپنایا ہے کہ اسکے والد نے دلاور کو متعدد بار چوریاں کرنے سے منع کیا، اسی بات پر دونوں کے مابین جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے اسے والد کو قتل کر دیا پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں