کراچی(نمائندہ نوائے وقت)کراچی کے علاقے گلبائی میں ٹائر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ٹائروں کے جلنے کی بدبو سے اہل علاقہ کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لگنے والی آگ کئی کاروباری گھرانوں کو سڑک پر لے آئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے سینکڑوں ٹائر جل چکے جس سے علاقے میں شدید ماحولیاتی آلودگی پیدا ہو گئی ہے اور سانس کی اور گلے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ٹائروں کے گودام میں لگی آگ نے کئی گھرانوں کو لاکھوں روپے نقصان سے دوچار کردیا۔ متاثرین نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً 250 کنٹینر کا مال گودام میں موجود تھا جو فائر بریگیڈ کے بروقت نہ پہنچنے اور ٹائروں میں لگی آگ کو محض پانی سے بجھائے جانے کی وجہ سے راکھ ہو گیا۔
کراچی: ٹائر فیکٹری میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، کروڑوں کا نقصان علاقے میں گلے، سانس کی بیماریاں پھیل گئیں
Jun 26, 2016