سجاول (آن لائن) بھارت اور پاکستان کے مابین سمندری متنازعہ علاقے سرکریک کے قریب بھارت نے اہم توانائی تنصیبات پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے، ساحلی علاقے میں ماحولیات پر برے اثرات نمایاں ہورہے ہیں جبکہ نزدیک ہی کوٹیشور کی بندرگاہ کو بھی اپ گریڈ کر لیا ہے، جزائر اور کریکس کے علاقے میں ساحلی شہرکوٹ لکھپت میں پہلے ہی تنصیبات موجود ہیں، رن آف کچھ کے علاقے سے نمک کے حصول کے علاوہ صوبہ گجرات میں بجلی کے حصول کیلئے متبادل ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ۔