ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چودھری شاہد سعید مستعفی ہوگئے

Jun 26, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس (ر) چودھری شاہد سعید مستعفی ہوگئے۔ اس حوالے سے ایک سادہ اور پُروقار تقریب اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ نامزدچیف جسٹس جسٹس سید منصور علی شاہ‘ جسٹس مامون الرشید شیخ‘ رجسٹرار طارق افتخار احمد اور اکیڈمی کے انسٹرکٹرز اور سٹاف نے شرکت کی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں اکیڈمی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں جن کا سہرا ڈی جی اکیڈمی چودھری شاہد سعید کو جاتا ہے۔ چودھری شاہد سعید نے کہا کہ ادارے انسانوں سے بنتے ہیں۔

مزیدخبریں