کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کپاس کے داموں میںا ضافے کا رحجان اورکاروباری حجم بھی بڑھ گیا۔ مجموعی طورپر کپاس کے داموں میں فی من 200 تا300 روپے نمایاں اضافہ ریکارڈ رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے فی من 100 روپے اضافہ پر اسپاٹ نرخ فی من 5600 روپے پر بند کئے۔ سندھ وپنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں نئی فصل کی پھٹی کی جزوی طورپر آمد شروع ہوگئی ہے جس سے سندھ میں 7‘ پنجاب میں 4 جننگ فیکٹریاں جزوی طورپر شروع ہوگئی ہیں ۔ فی الحال نئی فصل کی 800 کپاس کی گانٹھیں تیار ہوچکی ہیں جبکہ نئی فصل کے کپاس اورپھٹی کے دام میں 200 تا300 روپے ا ضافہ رہانئی فصل کپاس کا دام 58ہزار روپے سے شروع ہوکر فی من 6100 تا6150 روپے رہا اس کے علاوہ 40کلو گرام نئی پھٹی کا دام 3000 تا 3100 روپے سے شروع ہوکر 200 تا 300 روپے اضافے کے بعد 3300 تا3400 روپے رہا کاٹن بروکرز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹی سی پی کے پاس 84ہزارکپاس کی گانٹھوں کا اسٹاک موجود تھا۔